پولیس اور حساس اداروں کی حیدرآباد میں کارروائی ،تین خواتین سمیت 9دہشتگرد گرفتار

پولیس اور حساس اداروں کی حیدرآباد میں کارروائی ،تین خواتین سمیت 9دہشتگرد ...
پولیس اور حساس اداروں کی حیدرآباد میں کارروائی ،تین خواتین سمیت 9دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور حساس اداروں نے کر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے 3 خواتین سمیت 9 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیاہے جبکہ ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور خود کش جیکٹس برآمد کر لی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پہلی کارروائی حیدر آباد میں تھانہ بی سیکشن کے علاقے یونٹ نمبر10 میں جبکہ دوسری کارروائی تھانہ حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 میں ایک پانی صاف کرنے والے نجی فلٹر پلانٹ پر کی۔پولیس نے دونوں کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا، ان میں سے کوئی فرد بھی سندھ سے تعلق نہیں رکھتا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ کے ساتھ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد سے بھرے 35 ڈرم، خود کش جیکٹس اور بھاری مقداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لئے گئے دھماکا خیز مواد سے پورے حیدرآباد میں تباہی پھیلائی جا سکتی تھی۔

مزید :

حیدرآباد -