ملا عمر کے بیٹے اور بھائی نے ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان کر دیا

ملا عمر کے بیٹے اور بھائی نے ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان کر دیا
ملا عمر کے بیٹے اور بھائی نے ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (این این آئی) افغان طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بیٹے ملا یعقوب اور ان کے بھائی ملا عبدالمنان اخوند نے طالبان کے نئے سربراہ ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کو طالبان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا یعقوب اور ملا عبدالمنان نے ایک اجتماع میں طالبان کے نئے امیر کے ساتھ بیعت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے فیصلوں کو ماننے کا اعلان کیا۔ ملا عمر کے خاندان اور کئی دیگر رہنماﺅں نے ملا اختر منصور کی مخالفت کی تھی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ملا اختر منصور کو طالبان کی رہبری شوریٰ اور علماءنے منتخب نہیں کیا تھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملا عمر کے بیٹے اور بھائی نے کہاکہ ملا عمر نے اپنی زندگی میں ملا اختر منصور کو اہم ذمہ داری سونپی تھی۔ پہلے ان کی بیعت نہ کرنے کی وجہ ملا اختر منصور کے انتخاب پر اختلاف نہیں تھا بلکہ وہ فیصلہ حکمت عملی پر مبنی تھا۔ ملا عمرکے بیٹے اور بھائی نے تمام طالبان پر زور دیا کہ وہ اس نازک وقت میں اتحاد کا مظاہرہ کرکے ملا اختر منصور کے ساتھ بیعت کا اعلان کریں۔