ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر نے بورڈ آف گورنرز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر نے بورڈ آف گورنرز کیخلاف توہین ...
ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر نے بورڈ آف گورنرز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

  


لاہور (ویب ڈیسک) ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر نے بورڈ آف گورنرز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ آغا غضنفر نے موقف اختیار کیا ہے کہ بورڈ آف گورنرز نے عدالت کے سامنے کئے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ معاہدے کے برعکس ان سے گاڑی ڈرائیور اور گھر واپس لے لیا ہے جبکہ پرنسپل آفس کے باہر انکے نام کی تختی بھی ہٹا دی گئی ہے۔ معاہدے کے مطابق ان کی مراعات بحال رکھی جانی تھیں مگر ایسا نہ کر کے مسلسل توہین عدالت کی جا رہی ہے۔

مزید : لاہور