متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماﺅں پر مشتمل نیا دھڑا جلد سامنے آنے کا امکان

متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماﺅں پر مشتمل نیا دھڑا جلد سامنے آنے کا امکان
متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماﺅں پر مشتمل نیا دھڑا جلد سامنے آنے کا امکان

  


کراچی (صباح نیوز) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ناراض رہنماﺅں پر مشتمل نیا دھڑا جلد سامنے آ سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں بیرون ملک موجود متحدہ کے ناراض رہنماﺅں نے نیا گروپ تشکیل دینے کے لیے آپس میں رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے دھڑے کے لیے دبئی میں اہم ملاقات بھی ہوئی ہے اور نئے دھڑے میں مصطفیٰ کمال، سلیم شہزاد، انیس قائمخانی شامل ہوں گے جبکہ رضا ہارون اور فیصل سبزواری بھی نئے گروپ کا حصہ ہو سکتے ہیں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان پر ایم کیو ایم کی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید : کراچی