پشاور میں نیب کی کارروائی 3ارب سے زائد کی کرپشن میں ملوث حاضر سروس و ریٹائر3ملازمین گرفتار

پشاور میں نیب کی کارروائی 3ارب سے زائد کی کرپشن میں ملوث حاضر سروس و ...
پشاور میں نیب کی کارروائی 3ارب سے زائد کی کرپشن میں ملوث حاضر سروس و ریٹائر3ملازمین گرفتار

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سابق اور دو حاضر سروس سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب حکام کہنا ہے ڈائرکٹرفنانس ورکرزویلفیئربورڈابرارحسین،ڈائرکٹرفنانس پرونشل ہاو¿سنگ اتھارٹی عمران خان وزیراور بیسویں گریڈکےسابق سیکرٹری لیبر عزیزالرحمان کو اربوں رپے کی کرپشن کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔نیب حکام کا کہناہے ملزمان نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کیلئے خریدے گئے سامان کی خریداری میں کرپشن کی ہے حکام کے مطابق عمران خان وزیرورکرزویلفیئر بورڈکے ڈائرکٹرفنانس بھی رہے ہیںجبکہ عزیزالرحمان ورکرزویلفیئربورڈ کے چیرمین رہ چکے ہیں۔ ملزمان پر قومی خزانے کو ساڑھے 3 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے

مزید : پشاور