پی پی امیدوارکی حمایت،پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی میں اختلافات کا خطرہ

پی پی امیدوارکی حمایت،پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی میں اختلافات کا خطرہ
پی پی امیدوارکی حمایت،پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی میں اختلافات کا خطرہ

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی میں شدید اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ PK93اپر دیر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سہ فریقی اتحاد کے مشترکہ امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے ثناءاللہ نے جماعتِ اسلامی کے امیدوار ملک اعظم کو شکست دی تھی ۔بدھ کے روز شکست کا جائزہ لینے کیلئے جماعتِ اسلامی کا ایک اجلاس ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے سہ فریقی اتحاد کوسپورٹ کی ہے جس کی وجہ سے جماعتِ اسلامی کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔ جماعتِ اسلامی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے سہ فریقی اتحاد کے امیدوار کی سپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ذائع کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی پر سہ فریقی اتحاد کی حمایت ثابت ہوئی تو جماعتِ اسلامی اہم فیصلے کرے گی۔ یاد رہے کہ جماعتِ اسلامی خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی اہم اتحادی پارٹی ہے۔

مزید : سیاست


loading...