سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان 30ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان 30ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان 30ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ صفوراگوٹھ کیس کے تین ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں تین ملزمان حسین عمر شبلی، سلطان قمر رومی،نعیم ساجد عرف پینا کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو30ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر سچل پولیس کے حوالے کردیا ۔ تینوں ملزمان پر سانحہ صفوراکے مرکزی ملزمان کے سہولت کار ہونے کا الزام ہے جنہوں نے مرکزی ملزمان کے قیام و طعام اور اسلحہ کا بندوبست کیا تھا۔ سانحہ صفورا کے الزام میں 5ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔

مزید : جرم و انصاف