پی کے 93میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی نے ہواکے رخ کا تعین کردیا، خورشید شاہ

پی کے 93میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی نے ہواکے رخ کا تعین کردیا، ...
پی کے 93میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی نے ہواکے رخ کا تعین کردیا، خورشید شاہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی کے 93ضمنی الیکشن میں پی پی کارکنوں کا کردار قابلِ تحسین ہے، کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی نے ہواکے رخ کا تعین کردیاہے اب ہم عوام کی مدد سے ایک بار پھر تاریخ دہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی پی کی عوامی،سیاسی ، جمہوری و آئینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،نئے پاکستان کا نعرہ ایک خواب تھا،آنکھ کھل جائے توخواب ختم ہوجاتے ہیں۔ یاد رہے کہ منگل کے روز ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی پی کے امیدوار ثناءاللہ نے جماعتِ اسلامی کے امیدوار ملک اعظم کو شکست دی تھی۔

مزید : سیاست /اہم خبریں


loading...