سرکاری ایل پی جی کمپنیاں روزانہ 2ارب کا غیر قانونی منافع کمارہی ہیں، عرفان کھوکھر

سرکاری ایل پی جی کمپنیاں روزانہ 2ارب کا غیر قانونی منافع کمارہی ہیں، عرفان ...
سرکاری ایل پی جی کمپنیاں روزانہ 2ارب کا غیر قانونی منافع کمارہی ہیں، عرفان کھوکھر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں دوسری دفع اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ اضافے کے باعث گھریلوسلنڈر 120 اور کمرشل سلنڈر 480 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو غیرمنصفانہ قراردے دیاہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے میں دوسری دفع 10 روپے فی کلو اضافہ کرنا غیر منصفانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ایل پی جی کمپنیاں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیںاوربلیک مارکیٹنگ کے ذریعے روزانہ 2ارب روپے کا غیر قانونی منافع کمارہی ہیں جبکہ اوگراناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہیں کررہا۔ یاد رہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث گھریلوسلنڈر 120 اور کمرشل سلنڈر 480 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس