لاہور اور ہری پور میں 2مجرموں کو ”تختہ دار “پر لٹکا دیا گیا

لاہور اور ہری پور میں 2مجرموں کو ”تختہ دار “پر لٹکا دیا گیا
لاہور اور ہری پور میں 2مجرموں کو ”تختہ دار “پر لٹکا دیا گیا

  


لاہور، ہری پور(مانیڑنگ ڈیسک) ملک بھر میں سزائے موت کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دےدی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ملزم اللہ دتہ کو علی الصبح پھانسی دی گئی۔ مجرم نے 12 سال قبل معمولی جھگڑے پر ضلع اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اللہ دتہ کو سزائے موت سنائی تھی۔ صدر نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔راولپنڈی کے تاجر کو قتل کرنےوالے مجرم حاجی شبیر کو ہری پور سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، حاجی شبیر نے 1996 میں تاجر کو قتل کیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف