کھاد کی قیمتوں میں کمی کیلئے منت بھی کرنی پڑی تو کریں گے، سکندر بوسن

کھاد کی قیمتوں میں کمی کیلئے منت بھی کرنی پڑی تو کریں گے، سکندر بوسن
کھاد کی قیمتوں میں کمی کیلئے منت بھی کرنی پڑی تو کریں گے، سکندر بوسن

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک سکندر حیات خان بوسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کسانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرکے تاریخی فیصلہ کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کھاد کی قیمتوں میں جواضافہ ہوا اس کو واپس کریں گے اور اکتوبر کے مہینے میں کھاد کی قیمتوں کو واپس لے لیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی کیلئے منت سماجت بھی کرنی پڑی تو کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے منگل کے روز ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں 500 روپے فی بوری کی کمی کااعلان کیا تھا۔

مزید : قومی