واجبات کی عدم ادائیگی ،لیسکو نے سول سیکرٹریٹ کا بجلی کنکشن کاٹ دیا

واجبات کی عدم ادائیگی ،لیسکو نے سول سیکرٹریٹ کا بجلی کنکشن کاٹ دیا
واجبات کی عدم ادائیگی ،لیسکو نے سول سیکرٹریٹ کا بجلی کنکشن کاٹ دیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سرکاری اداروں کی نادہندگی کی آئے روز خبریں آتی رہتی ہیں بالخصوص بجلی کے واجبات اداکرنے میں اکثرادارے حیل وحجت سے کام لیتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے اداروں کو بجلی کی فراہمی معطل کردی جاتی ہے۔ بدھ کے روز بھی بجلی کا بل ادانہ کرنے پر لیسکو نے سول سیکرٹریٹ کا کنکشن کاٹ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے ذمے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا بل واجب الادا ہے جبکہ بیوروکریسی بجلی کا بل اداکرنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کی بناءپر بجلی کا کنکشن کا ٹا گیا ہے۔

مزید : لاہور