نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ،وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بلا لیا

نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ،وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بلا لیا
نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ،وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بلا لیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق وزیرا عظم نے فیسوں میں اضافے اور والدین کی پریشانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورمتعلقہ وزارتوں کو جلداز جلد مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرا عظم نے کہا ہے کہ عام آدمی کو اپنے بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کا موقع ملنا چاہیے ۔ وزیر اعظم نے فیسوں کے معاملے پر جلد چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بلا لیاہے جس میں وہ فیسوں کے معاملے پر وزرائے اعلیٰ کی رائے طلب کریں گے جبکہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومتیں نجی سکولوں کی فیسوںکو عوامی استطاعت کے مطابق کریں ۔ دوسری طرف کراچی میں نجی سکولوں کیلئے فیسوں سے متعلق حکومتی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے جس کے مطابق فیسوں کے نئے قوانین بناتے وقت علاقوں کو مدِ نظر رکھا جائے گااورپسماندہ علاقوں میں فیسیں کم جبکہ خوشحال علاقوں میں زیادہ ہونگی۔

مزید : قومی /اہم خبریں