جنگ ہوئی تو ہمارے نہیں دشمن کے علاقے میں ہو گی،جی او سی مالاکنڈ

16 ستمبر 2015 (16:03)

لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک )جی او سی مالاکنڈمیجر جنرل نادرخان نے کہا ہے کہ اب اگر جنگ ہوئی تو ہمارے نہیں بلکہ دشمن کے علاقے میں ہو گی ۔وہ تیمرگرہ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ دشمن کی اشتعال انگیزیوںسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اب اگر جنگ ہوئی تو ہمارے نہیں بلکہ دشمن کے علاقے میں ہو گی۔بھارت سے پاکستان میں امن برداشت نہیں ہو رہا اس لیئے چھپ کر حملے کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں بھی دہشتگردموجود ہیں انہیں پوری قوت سے کچلا جائے گا۔ علاقے میں موجود دہشتگردوں کومار بھگایا ہے اب انہیں دوبارہ یہاں گھسنے نہیں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں