کسان ریلیف پیکج بلدیاتی الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوگا, الیکشن کمیشن نے کلین چٹ دے دی

کسان ریلیف پیکج بلدیاتی الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوگا, الیکشن کمیشن نے کلین ...
 کسان ریلیف پیکج بلدیاتی الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوگا, الیکشن کمیشن نے کلین چٹ دے دی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسانوں کیلئے اعلان کردہ ریلیف پیکج کو کلین چٹ دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا اعلان کردہ پیکج کسی مخصوص صوبے کیلئے نہیں تھابلکہ وزیراعظم نے ملک بھر کے کسانوں کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جس کی وجہ سے ریلیف پیکج بادی النظر میں بلدیاتی الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں ممبران اسمبلی کے صوابدیدی فنڈز منجمدکردیے گئے ہیں، یہ فنڈ ز بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے تک منجمد رہیں گے جس کا مقصد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد شفاف بنانا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن پر اثرانداز سکیم کے فنڈز جاری نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کا کسان پیکج مستر د کر دیا گیا اور کہا گیاتھا کہ اس پیکج کا اعلان بلدیاتی انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے کیا گیاہے،جبکہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے پیکج کو کلین چٹ دے دی ہے اور کہاہے کہ اس سے انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں