سی ٹی ڈی نے کراچی سے کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر کا فنانسر گرفتار کرلیا

سی ٹی ڈی نے کراچی سے کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر کا فنانسر گرفتار کرلیا
سی ٹی ڈی نے کراچی سے کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر کا فنانسر گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد ہشت گردی فورس نے کالعدم تنظیم القاعدہ بر صغیر کی مالی معاونت کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے بتا یا کہ ملزم شیبا احمد القاعدہ بر صغیر اور تحر یک طالبان کی مالی معاونت کرتا تھا اور اس نے بھارت ،ایران ،سعودی عرب اور دبئی سمیت کئی ملکوں کے دورے کیے ہیں ۔سی ٹی ڈی حکام نے ملزم شیبہ احمد کے زیر استعما ل تین بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات حاصل کر کے اس حوالے سے سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کو خط تحریر کردیا ہے تاکہ ان اکاﺅنٹ کی مزید تفصیل پتہ چل سکے کہ ان اکاوئنٹس میں پیسے کہا ں سے آتے ہیں ۔نوید خواجہ نے بتا یا کہ شیبا احمد نے اعتدال پسند مسلمان کا روپ دھارا ہوا تھا تاکہ اس کو پہچانا نہ جا سکے اور اس کی سرگرمیوں کے متعلق کسی کو علم نہ ہو۔

مزید :

کراچی -