امریکہ میں ہونہار کمسن مسلمان بچے کو دستی گھڑی بنانے پر سزا مل گئی

امریکہ میں ہونہار کمسن مسلمان بچے کو دستی گھڑی بنانے پر سزا مل گئی
امریکہ میں ہونہار کمسن مسلمان بچے کو دستی گھڑی بنانے پر سزا مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی پولیس نے ہونہار کمسن مسلمان طالب علم کو ہنر کی سزا دیتے ہوئے دہشت گردی کے الزام میں سکول سے گرفتار کر لیا ہے ۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے مسلمان مخالف تعصب اس وقت سامنے آگیا جب احمد محمد نامی طالب علم کو دستی گھڑی بنانے پر تعریف کے بجائے اس بم قرار دے کر بچے کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے میک آرتھر سکول میں استاد نے مسلمان طالب علم کے ہاتھ میں گھڑی کو بم قرار دے کر پولیس کو طلب کر لیا ۔پولیس نے 14سالہ احمد محمد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

مزید پڑھیے: ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احمد محمد کی گھڑی ”ہاکس بم“سے مشاہبت رکھتی ہے ۔پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے احمد محمد سے پو چھا کہ کیا وہ بم بنانا چاہتے تھے جس پر احمد محمد نے کہا کہ اس نے صرف ایک گھڑی بنانے کی کوشش کی تھی ۔ محمد احمد نے بتا یا کہ پولیس افسران نے تفتیش کے دوران اس پر زور دیا کہ یہ گھڑی نہیں بلکہ ہاکس بم ہے ۔دوسری جانب سکول کے پرنسپل ڈینیل کیومنگ نے احمد محمد کا نام سکول سے خارج کردیا ہے ۔