مقتول نوجوان تحریک انصاف نہیں مسلم لیگ ن کا کارکن تھا: سردار ایاز صادق کا دعویٰ

مقتول نوجوان تحریک انصاف نہیں مسلم لیگ ن کا کارکن تھا: سردار ایاز صادق کا ...
مقتول نوجوان تحریک انصاف نہیں مسلم لیگ ن کا کارکن تھا: سردار ایاز صادق کا دعویٰ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ سے قتل ہونے والا نوجوان دراصل پاکستان مسلم لیگ نواز کا کارکن تھا ۔ دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقتول نوجوان کے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں اور اس ضمن میں نواز لیگ کے رہنما اور پی پی 147 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار محسن لطیف تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات سے قبل ہی ن لیگ کی حکومت سے ڈر رہی ہے اور حکومتی منصوبوں سے ہمیشہ کی طرح خائف ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان چوہدری غفار کے بارے میں تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان کا پارٹی کارکن تھا تاہم اب اسی طرح کا دعویٰ مسلم لیگ نواز کی جانب سے بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید : لاہور