ہائی کورٹ :قاسم ضیاءکے شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے علی سکیورٹی ایکسچینج سکینڈل میں پیپلز پارٹی کے قاسم ضیاءکے ساتھی ملزم عثمان سعید کی درخواست ضمانت پر نیب سے 5اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے علی سکیورٹی ایکسچینج سکینڈل کے تیسرے ملزم عثمان سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ملزم کے وکیل نے بنچ کو بتایاکہ نیب کے پاس علی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج سکینڈل 7برسوں سے زیر التواء ہے جس میں نیب آج تک تفتیش مکمل نہیں کر سکاہے ، نامکمل تفتیش کے باوجود نیب نے 7اگست کو عثمان سعید کو گرفتار کر لیا ہے ، نیب اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ افراد کو بھی اس مقدمے میں ملوث کر رہا ہے ،ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے، فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔