ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی پہلی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی

ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی پہلی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد ...
ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی پہلی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائو ن کی پہلی ایف آئی آراور اس پر جاری ٹرائل کالعدم کروانے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔مسٹرجسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کی پہلی ایف آئی آرکے ملزم انسپکٹرعامر سلیم کی دخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وقوعہ کی دوسری ایف آئی آردرج ہو چکی ہے جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت چند افراد کوبےگناہ بھی قراردے دیا ہے،اس کے باوجود پہلی ایف آئی آرکا ٹرائل بھی جاری ہے۔

قانون کے مطابق ایک ہی وقوعہ کی دوایف آئی آردرج نہیں ہو سکتیں،پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کوتفتیش میں مداخلت کااختیارنہیں، پہلی ایف آئی آرکاچالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوچکاہے،ملزم دادرسی کے لئے ٹرائل کورٹ میں درخواست دے سکتا ہے ۔فاضل بنچ نے سرکاری وکیل کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ۔

مزید :

لاہور -