گورنر ہاﺅس کی اراضی پر ہائی کورٹ کا کیمپس قائم کرنے کے لئے سینئر وکیل کا گورنر کو خط

گورنر ہاﺅس کی اراضی پر ہائی کورٹ کا کیمپس قائم کرنے کے لئے سینئر وکیل کا ...
گورنر ہاﺅس کی اراضی پر ہائی کورٹ کا کیمپس قائم کرنے کے لئے سینئر وکیل کا گورنر کو خط

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی) پنجاب کے گورنر ہاﺅس کو ہائیکورٹ میں تبدیل کرنے کے لئے معروف قانون دان ا ے کے ڈوگر نے گورنر پنجاب کو خط بھجوادیا۔ اے کے ڈوگر کی جانب سے بھجوائے میں خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں انصاف کی فراہمی کے راستے میں حائل رکاوٹیں دورکرناگورنر پنجاب کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔عدالت عالیہ لاہورکی صدر نشست پرمقدمات کے دباﺅکی وجہ سے سائلین اوروکلاءکے لئے عدالتوں میں جگہ کم پڑگئی ہے جس کی وجہ سے وکلاءاورسائلین گھنٹوں کھڑے رہنے پرمجبورہیں۔جگہ کی قلت کی بناءپرججزاورعدالتی عملے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گورنر ہاﺅس کی68 ایکٹر خالی اراضی کوعدالت عالیہ دوسرے کیمپس کے لئے مخصوص کیا جائے۔

مزید : لاہور