کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،کمرشل کورٹ نے 5سال بعد کام شروع کردیا

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،کمرشل کورٹ نے 5سال بعد کام شروع کردیا
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،کمرشل کورٹ نے 5سال بعد کام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پانچ سال سے بند کمرشل کورٹ آخرکارآج 17ستمبر سے اپناکام شروع کردے گی،مذکورہ عدالت میں 5سال قبل جو18کیس دائر کئے گئے تھے جس کے بعد اب تک کوئی نیاکیس دائر نہیں ہواہے ،فاضل جج مذکورہ زیر سماعت کیسوں میں تمام ملزمان اور مقدمہ مدعی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ ڈائریکٹر کمرشل کو بھی طلب کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت نے مستقل جج مقرر کرنے کی بجائے مذکورہ کورٹ کا اضافی چارج ڈرگ کورٹ کے چیئرمین چودھری محمد جہانگیر کو دے دیاہے، تفصیلات کے مطابق کمرشل کورٹ ،بینکنگ کورٹ کی بلڈنگ میں 5سال پہلے قائم کی گئی تھی ،جج اورعدالت کے لئے جگہ مخصوص نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ عدالت میں 5سال سے کام بند پڑا تھا اور اس عرصہ کے دوران بیرون اور اندرون ملک سے کوئی کیس دائر نہیں ہو ابلکہ 5سال پہلے جو 18کیس دائر کئے گئے تھے وہی کیس ابھی تک چل رہے ہیں،بیرون ملک بھجوائے گئے سامان میں جعل سازی کرنے پر بیرون ملک کی مختلف کمپنیوں کی طرف سے کارروائی کے لئے وفاقی حکومت کو لکھا جا رہا تھاجس پر حکومت نے عدالت کا مستقل جج مقرر کرنے کی بجائے کمرشل کورٹ کا اضافی چارج ڈرگ کورٹ کے چیئرمین چودھری محمد جہانگیرکودے دیا ہے،کمرشل کورٹ کے لئے جگہ ملنے پر عدالت کا مستقل جج مقرر کردیا جائے گا ،تب تک ڈرگ کورٹ کے چیئرمین اس کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ نے اضافی چارج ملنے پر 18کیسوں کے تمام ملزمان اور مقدمہ مدعی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور ڈائریکٹر کمرشل کو بھی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

مزید :

لاہور -