شاہد آفریدی برطانوی فوجیوں کی امداد کیلئے چیریٹی میچ میں حصہ لیں گے

شاہد آفریدی برطانوی فوجیوں کی امداد کیلئے چیریٹی میچ میں حصہ لیں گے
شاہد آفریدی برطانوی فوجیوں کی امداد کیلئے چیریٹی میچ میں حصہ لیں گے

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان شاہد آفریدی کو برطانیہ کی فوج نے نیک مقصد کے لیے ''بھر تی،،  کر لیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق برطانوی فوج کے زخمیوں اور بیمار جوانوں کے لیے امدادی رقم جمع کرنے کے لیے ہیروز الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں میچ کھیلا جائے گا  اور شاہد خان آفریدی اس میچ میں ہیروز الیون کی نمائندگی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اس ٹیم کے کپتان انڈریو سٹراس اور منیجر آئن بوتھم ہو نگے جبکہ  بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی ،وریندر سہواگ اور جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر  ہر شل گبز بھی  اس ٹیم کا حصہ ہو نگے ۔دوسری جانب ورلڈ الیون کے کوچ ساﺅتھ افریقہ کے سابق کھلاڑی گرے کرسٹن اور منیجرز سنیل گواسکر ہونگے ۔اس کے علاوہ ورلڈ الیون میں برنیڈن میکلم ،میتھیو ہیڈن ،مہیلا جے وردھنا اور گریم سمتھ شامل ہیں ۔

ورلڈ الیون اور ہیروز الیون کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کو دیکھنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور سیکریٹری دفاع مکیل فالون بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔ میچ کا مقصد برطانوی فلاحی تنظیم کے لیے امداد جمع کرنا ہے جومیدان جنگ میں برطانیہ کی فوج کے زخمی ہونے والے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی مدد کرتی ہے جب کہ میچ کی آمدنی کا 30 فیصد حصہ کھلاڑیوں کی اجازت سے بیرون ملک فلاحی منصوبوں کے لیے دیا جائے گا۔

مزید : کھیل