آئی او آئی ایس کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر پیسل بونیفیس قائد اعظم یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کریں گے

آئی او آئی ایس کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر پیسل بونیفیس قائد اعظم یونیورسٹی میں ...
آئی او آئی ایس کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر پیسل بونیفیس قائد اعظم یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کریں گے

  


پیرس (خصوصی رپورٹ) ڈاکٹر پیسل بونیفیس پیرس میں قائم فرینچ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹریٹجک افیئرز (آئی او آئی ایس) کے بانی ڈائریکٹر ہیں وہ یونیورسٹی آف پیرس G8 کے انسٹیٹیوٹ آف یورپین سٹڈیز میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر بھی ہیں۔ڈاکٹر پیسل بونیفیس 1991ءسے سہ ماہی جریدہ انٹرنیشنل اینڈ سٹرٹیجک ایویو اور 1985ءسے سٹرٹیجک ایئر بک کے ایڈیٹر ہیں۔کل صبح (جمرات ) ١١ بجے وہ قائد اعظم یونیورسٹی کے اسکول آف پولیٹکس اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے.

وہ بین الاقوامی تعلقات، ایٹمی مزاحمت و تجدید اسلحہ، یورپین سیکیورٹی، فرینچ انٹرنیشنل پالیسی، بین الاقوامی تعلقات میں کھیلوں کی اہمیت، مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور فرانس پر ان کے اثرات سے متعلق پچاس سے زائد کتابوں کی اشاعت یا ادارت کرچکے ہیں۔ڈاکٹر پیسل بونیفیس نے انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹجک ریویو میں بہت سے مضامین شائع کیے ہیں۔ وہ لا کووٹیکس (فرانس) لا وینگارڈیا (سپین) اور الاتحاد (متحدہ عرب امارات) کے لئے کالم لکھتے ہیں۔ وہ اہم قومی و عوامی خدمات پر شیویلیئر آف دی وینچ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ انہیں 2011ءمیں ”پریکس واﺅبن“ ایوارڈ بھی ملا۔‎

مزید : بین الاقوامی