عرب ملک میں 15کروڑ روپے کا سونا لوٹنے والے پاکستانی جب عدالت میں پیش ہوئے تو ۔ ۔ ۔

عرب ملک میں 15کروڑ روپے کا سونا لوٹنے والے پاکستانی جب عدالت میں پیش ہوئے تو ۔ ...
عرب ملک میں 15کروڑ روپے کا سونا لوٹنے والے پاکستانی جب عدالت میں پیش ہوئے تو ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(نیوزڈیسک) شارجہ کی عدالت میں حال ہی میں تین پاکستانیوں پر جواہرات کا شوروم لوٹنے پر ٹرائل کا آغاز ہوچکا ہے۔شارجہ کے حکام کے مطابق ان پاکستانیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے سات کلو سونااورہیروں کے 17ٹکڑے جن کی مالیت 1 5لاکھ درہم بنتی ہے ایک شوروم سے لوٹے تھے۔
سماعت کے دوران تینوںملزم غصے میں دکھائی دئیے اور ساتھ ہی دعا بھی کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق یہ تینوں ملزم 23مئی کو علی الصبح ایک شوروم میں داخل ہوئے اور اسے لوٹنے کی کوشش کی لیکن الارم بجنے کی وجہ سے پولیس وہاں پانچ منٹ کے اندر پہنچ گئی۔پولیس نے دیکھا کہ مین شٹر بند ہے لیکن الارم بج رہے ہیں جس پر پولیس نے دکان کے مالک سے رابطہ کیا جو کہ 30منٹ بعد وہاں پہنچا اور شٹر کھولو تو دیکھا کہ اندر سونا غائب تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے مبینہ چور کا پتا لگایا جس سے تفتیش کے بعد ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا۔ان دولوگوں نے بتایا کہ یہ سونا دبئی میں ایک کارگو کمپنی کے بعد ہے اور اسے چند گھنٹوں بعد پاکستان بھیج دیا جائے گا۔پولیس نے ان کی اطلاع پر ریڈ کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔تیسرے شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے بتایا کہ ان کے ساتھ چوتھا شخص بھی تھاجو اس چوری کے بعد پاکستان فرار ہوگیا ہے۔ملزموں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں چوری کی یہ واردات صرف تین منٹ میں مکمل کی اورانہوں نے اردگرد کی سونے کی دکانوں میں بھی چوری کاپروگرام بنا رکھا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -