شیر پاؤ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

شیر پاؤ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
شیر پاؤ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لانڈھی کے علاقے شیر پاؤکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد میں رات گئے نامعلوم افراد ایک بار پھر متحرک ہوگئے اور ایک شخص کی جان لے لی ۔ نامعلوم افراد نے شیر پاؤ کالونی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔

مزید :

کراچی -