عید پر امن وامان برقراررکھنے پر حکومتی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں:پیاف

عید پر امن وامان برقراررکھنے پر حکومتی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں:پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پیاف فاؤنڈر الائنس کے قائدین نے عید الاضحی کے موقع پر امن و امان اور صفائی ستھرائی کی صورتحال پر لوکل گورنمنٹ اور پنجاب گورنمنٹ کے افسران اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔الائنس کے قائدین نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں مناسب سیکورٹی کی بدولت امن واما ن صورتحال بہتر ہونے پر ہم ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔عید کے پر مسرت موقع پر تمام بزنس کمیونٹی کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے پیاف فاؤنڈر الائنس کارپوریٹ کلاس کے قائدین میاں شفقت علی، میاں مصباح ، میاں انجم نثار میاں اشرف ودیگر نے کہا عید کا تہوار جذبہ ایثار قربانی او ر بھائی چارے اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ بزنس کمیونٹی متحد ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ، ملک اب مزید ہڑتاوں اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔پیاف فاؤنڈر الائنس ایسوسی ایٹ کلاس کے قائدین محمد علی میاں، شیخ آصف، عرفان اقبال شیخ ناصر سعید ودیگر نے کہا کہ کہ دھرنا سیاست کرنے والے لوگ ملک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشیش کر رہے ہیں، جبکہ بزنس کمیونٹی ان کے احتجاج اور مارچ کے پروگرام میں شامل نہیں ہو گی۔ الائنس کے قائدین نے کہا کہ حکومتی پالیسوں میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، منفی سیاست کی بدولت ملکی معیشت کو پہلے ہی اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

مزید :

کامرس -