یو بی جی معاشی بحالی کا تفصیلی پلان جلد حکومت کو پیش کرے گی:افتخار علی ملک

یو بی جی معاشی بحالی کا تفصیلی پلان جلد حکومت کو پیش کرے گی:افتخار علی ملک

  

کراچی( آن لائن )یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کے چئیرمین افتخار علی ملک نے ملکی معیشت کی رفتار بڑھانے اور مسائل کے حل کیلئے قومی تاجر رہنماؤں کو تفصیلی پلان بنانے کی ہدایت کر دی ہے جو جلد ازوزیر خزانہ اسحاق ڈار کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔انھوں نے ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس میں گوادر اور سی پیک کی ترقی اور اس میں پاکستان کے نجی شعبہ کی بھرپور شرکت کیلئے امدادی مراکز کے قیام کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں جبکہ اسلامک چیمبر کو فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فریضہ حج پر روانگی سے قبل یو بی جی کے چئیرمین کے چئیرمین افتخار علی ملک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس دوران انھوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل پوری طرح حل نہیں ہوئے ہیں جس پر سرمایہ کاروں کے تحفظات ہیں جنھیں جلد از جلد دور کیا جائے۔ادھر کئی صنعتیں بیمار پڑی ہیں جنھیں بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔گوناں گوں مسائل کی وجہ سے صنعتکار ٹریڈنگ اور پراپرٹی بزنس کی طرف مائل ہو رہے ہیں جو ملکی مستقبل کیلئے خطرہ کی علامت سے جس سے بے روزگار جنم لیگی اسلئے ہم سب نے مل کر اس رجحان کو روکنا ہو گا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ یو جی جی کے سرپرست اعلیٰ یس ایم منیر، ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم، یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرخالد تواب معیشت کی بحالی کیلئے تفصیلی پلان پر کام کر رہے ہیں۔

جو جلد منظوری کیلئے حکومت کو پیش کیا جائے گا۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انھوں نے مکہ سے جاری ہونیو الے ایک بیان میں کہا ہے کساد بازاری صرف پاکستان میں نہیں بلکہ ساری دنیا اور سعودی عرب میں بھی ہے۔ برادر اسلامی ملک میں بھی بہت سے صنعتیں بند پڑی ہیں اور بہت سے شعبے توجہ کے طالب ہیں جس میں پاکستانی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں تاکہ ترسیلات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ اسلامک چیمبر کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکی میٹنگ ترکی کے شہر قونیہ میں منعقد کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں چیمبروں کے آمدہ الیکشن میں خوش و جزبہ اور گہما گہمی نظر آ رہی ہے جو خوش آئند ہے اور وہ وطن واپسی پر نئے جوش و ولوکے سے کاروباری برادری کی خدمت کرینگے۔ دریں اثناء وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افتخار علی ملک کو حج کی سعادت نصیب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے جس میں انھوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا کاروباری برادری میں ممتاز مقام رکھتے ہیں اور انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ۔#/s#

مزید :

کامرس -