ٹی وی ڈراموں کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی‘رزکمالی

ٹی وی ڈراموں کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی‘رزکمالی
 ٹی وی ڈراموں کی طرح سلور اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی‘رزکمالی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار ہ و ماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی، پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔رز کمالی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں۔ آئٹم سانگ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے کافی آفرز ہوئیں مگر میرا ایک ہی جواب تھا کہ جب تک بطور ہیروئن تین چار فلمیں نہ کرلوں اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے ۔ رز کمالی نے کہا ٹی وی ڈراموں کی طرح سلور سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی کے ساتھ فلم انڈسٹری جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے کلچرل اور سوفٹ امیج کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -