عیدالالضحیٰ ریشم نے 2 بیل‘میگھانے 4 بکروں کی قربانی دی

عیدالالضحیٰ ریشم نے 2 بیل‘میگھانے 4 بکروں کی قربانی دی
 عیدالالضحیٰ ریشم نے 2 بیل‘میگھانے 4 بکروں کی قربانی دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)عیدالاضحیٰ سنت ابراہیمی کی ادائیگی، جذبہ ایثار، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کے کام آنے کا عملی پیغام دیتی ہے،بڑی عید پر قربانی کے جذبوں سے سرشار فنکارائیں بھی بیل اور بکروں کی قربانی کی ۔ فلم اسٹار ریشم نے بڑی عید پر بڑی قربانی کیلئے دو تنومند بیل قربان کئے جبکہ کہتی ہیں کہ قربانی کرتے ہوئے غریبوں کا خاص خیال رکھنا رب کریم کی خوشنودی کا ذریعہ بنتاہے۔اسٹیج اور فلم کی اداکارہ میگھا ایک دو نہیں پورے 4بکروں کی قران کی ان کے دل کی خوشی چہرے سے چھلک رہی ہے، کہتی ہیں کہ یہ جذبہ صرف تین روز ہی نہیں،سال بھر برقرار رکھنا چاہیے۔اداکاراؤں نے عید کی خوشیاں بھائی چارے کے ساتھ منانے اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

کلچر -