بالی وڈ ہارر فلم سیریز راز کا چوتھا حصہ 16 ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا

بالی وڈ ہارر فلم سیریز راز کا چوتھا حصہ 16 ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بالی وڈ ہارر فلم سیریز راز کا چوتھا حصہ 16 ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا تاہم اس سے پہلے ہی وہ پائریسی کا شکار ہوکر آن لائن لیک ہوگئی ۔بھا رتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر وکرم بھٹ اور اداکار عمران ہاشمی کی یہ فلم منگل کی شپ آن لائن لیک ہوگئی تھی۔راز ریبوٹ کا اس سیریز کے پرستاروں کو کافی بے صبری سے انتظار تھا اور اس کے تینوں حصے باکس آگس پر بھی کامیاب رہے تھے۔درحقیقت عمران ہاشمی نے فلم کے آن لائن لیک ہونے کا انکشاف اپنی ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ فلم کو تھیٹرز میں ہی دیکھیں اور پائریسی سے دور رہیں۔رپورٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ یہ فلم کس طرح اور کہاں لیک ہوئی ہے تاہم بولی وڈ لائف کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا ڈاؤن لوڈ لنک ٹوئٹر پر گردش کررہا ہے۔جیسا پہلے بتایا جاچکا ہے کہ یہ فلم 16 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے اور آن لائن لیک ہونے سے اس کے بزنس متاثر ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل شاہد کپور کی اڑتا پنجاب، سلمان خان کی سلطان اور رتیش دیش مکھ کی گریٹ گرینڈ مستی جیسی فلمیں بھی آن لائن لیکس ہوچکی ہیں۔ایسی رپورٹس موجود ہیں کہ یہ لیک فلمیں درحقیقت سنسر بورڈ میں جانے والی کاپیز ہوتی ہیں جنھیں سرٹیفکیٹ کیلئے جمع کرایا جاتا ہے تاہم سنسر بورڈ نے ان الزامات کی تردید کی ۔ نئی فلم کا مقابلہ امیتابھ بچن کی پنک سے ہوگا۔

مزید :

کلچر -