سلومی رانا کا عید کے روزکچی بستی کا دورہ ،غرباء میں گوشت اور عید ی تقسیم کی

سلومی رانا کا عید کے روزکچی بستی کا دورہ ،غرباء میں گوشت اور عید ی تقسیم کی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،سیاسی اور سماجی کارکن سلومی رانا نے عید کے روز شاہ نور سٹوڈیوز کے قریب واقع کچی بستی کا دورہ کیا انہوں نے وہاں غرباء اور ضرورت مندوں میں گوشت اور عیدی تقسیم کی ۔اس موقع پران کے ساتھ سٹار میکر جرار رضوی،سینئر اداکارہ دردانہ رحمان،گلوکار طارق طافو،مدثر شیخ ،بوبی،پپی کلیار اور دیگر بھی موجود تھے۔سلومی رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔میں گزشتہ کئی برس سے یہاں پر عیدی اور گوشت تقسیم کررہی ہوں مجھے اپنے اس عمل سے دلی سکون ملتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جرار رضوی،دردانہ رحمان،طارق طافو سمیت اپنے تمام ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو اس نیک مقصد میں میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں ۔کچی بستی کے سینکڑوں مکینوں نے سلومی رانا کے حق میں زبردست نعرے بازی کی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملک میں بسنے والا ہر شخص ایسی ہی سوچ کا حامل ہوجائے تووطن عزیز سے غربت کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔

مزید :

کلچر -