اداکارہ و پرفارمر نگار چوہدری کی ناز تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

اداکارہ و پرفارمر نگار چوہدری کی ناز تھیٹر میں زبردست پرفارمنس
 اداکارہ و پرفارمر نگار چوہدری کی ناز تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

  

لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر نازتھیٹر میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ ناز تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’موج میلہ‘‘ میں نگار چوہدری کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پرانہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کم عرصے میں کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامے میں تمام سینئر فنکاروں کیساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیج پر خوشبو،نرگس،دیدارجبکہ فلم میں بابرا شریف،ریما،صائمہ ان کو اچھی لگتی ہیں۔ صائمہ دور حاضر کی ایک زبردست اور میچور ایکٹریس ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سید نور،حسن عسکری اورشعیب منصور بہترین ڈائریکٹر ہیں۔ان ڈائریکٹرز نے پاکستان فلم انڈسٹری کو شاہکار فلمیں دی ہیں۔ فائزہ نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -