بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں ،صباء قمر

بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں ،صباء قمر

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ ماڈل و اداکارہ صباء قمرنے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کو فروغ نہیں دیا ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔صباء قمرنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں۔ میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

مزید :

کلچر -