اکشے کمار فلم فائیو میں 5 انوکھے کرداروں میں نظر آئیں گے
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’’فائیو‘‘ میں 5 انوکھے کردار کرتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ اکشے کمار ہدایتکار امنگ کمار کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے تاہم نہ تو اداکار اور نہ ہی ہدایتکار کی جانب سے اپنی نئی آنے والی فلم کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا کہ اکشے کمار ’’فلم‘‘ فائیو میں 5 انوکھے کرداروں میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی اسٹوری کو بہت ہی خفیہ رکھا گیا ہے تاہم اس بات کا امکان ہے کہ اکشے کمار کی فلم آئندہ سال کے آغاز میں سینما گھروں کی زینت بن جائیگی۔ اس کے علاوہ تین فلمیں جولی ایل ایل بی ٹو ٗ کریک اور ٹوائلٹ (اک پریم کتھا) بھی اکشے کمار کے ریڈار میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ اکشے کمار فلم نے رواں برس ایئر لفٹ، ہاؤس فل تھری اور رستم جیسی کامیاب فلمیں پیش کیں ۔