ارمینہ رانا خان اور بلال اشرف کی فلم ’’جانان‘ ‘ عید الاضحی کی نمبر ون فلم قرار پائی

ارمینہ رانا خان اور بلال اشرف کی فلم ’’جانان‘ ‘ عید الاضحی کی نمبر ون فلم ...
 ارمینہ رانا خان اور بلال اشرف کی فلم ’’جانان‘ ‘ عید الاضحی کی نمبر ون فلم قرار پائی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ’’جانان‘ ‘ عید الاضحی کی نمبر ون فلم قرار پائی جبکہ نمائش کے لئے پیش کی جانے والی دیگر پاکستانی فلموں ’’بیسٹ آف لک‘‘،زندگی کتنی حسین ہے‘‘اور’’ایکٹر ان لاء‘‘میں شاندار مقابلہ جاری ہے ۔ عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں فلم ’’جانان ‘کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین آئے۔فلم کو دیکھنے کے لیے شوبز کے مختلف ستاروں نے بھی سینما گھروں کا رخ کیا اور فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔فلم ’’جانان‘ ‘کی کہانی خیبر پختونخوا کے رسم رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کی عکاس ہے۔فلم میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمٰن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مشی خان، عجب گل اور نیئر اعجاز شامل ہیں جبکہ اس کا اسکرپٹ عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔کم بجٹ سے تیار کی جانے والی نیو ٹیلنٹ پر مبنی ڈائریکٹر اے حفیظ کی فلم’’بیسٹ آف لک ‘‘اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے بہت پسند کی جا رہی ہے۔ فلم’’ایکٹر ان لاء‘‘کو کئی متنازعہ باتوں کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے فلم میں سیاستدانوں،میڈیا پرسن اور وکلاء کی تضحیک کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -