والدین کے نہ ہونے سے اب عیدیں ادھوری لگتی ہیں‘زیبا بختیار

والدین کے نہ ہونے سے اب عیدیں ادھوری لگتی ہیں‘زیبا بختیار
 والدین کے نہ ہونے سے اب عیدیں ادھوری لگتی ہیں‘زیبا بختیار

  

لاہور(آن لائن)اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو گا ، میرے پاس کوکنگ کے لئے وقت نہیں ہوتا البتہ کبھی کبھی کیک اور پیزا بنا لیتی ہوں ۔ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ قرآن میں جن چیزوں کا ذکر ہے ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے ، خاص طور پر زیتون ، کھجور اور شہد ، ان چیزوں کے استعمال کرنے سے انسان صحت مند رہتا ہے ، اس کے ساتھ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے ۔ زیبا بختیار نے کہا کہ والدین کے نہ ہونے سے اب عیدیں ادھوری لگتی ہیں مگر اپنے بیٹے کے لئے اچھی ماں بننے کی کوشش کرتی ہوں ۔

مزید :

کلچر -