حکومتی ناقص پالیسوں کے باعث عوام عید کے دنوں میں لٹتے رہے، میاں ایوب
لاہور (نمائندہ خصوصی )سابق مشیر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث عوام تفریح گاہوں ‘اشیائے خوردو نوش فروخت کرنے والوں اور ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لٹتے رہے اور حکومت نام کی کوئی بھی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آئی ،۔انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ غیر اسلامی ملکوں میں تو ہمارے مسلمان بھائیوں کے لئے عید کے موقع پر خصوصی رعائتی پیکیج دئیے جاتے ہیں لیکن ہمارے اسلامی ملک میں حکمران ان تہوارو ں کے موقع عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں اور حکمران خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ عوام کے جان ومال کا بھی تحفظ کریں اور انہیں ضروریات زندگی کی اشیائے سستے داموں مہیا کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔