مسلم لیگ (ن) عید کے تہوار کے موقع پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آئی، رمضان بیگ

مسلم لیگ (ن) عید کے تہوار کے موقع پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آئی، رمضان بیگ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ مسلم لیگ (ن) عید کے پر مسرت تہوار کے موقع پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آئی اور حکومت نے آلائشیوں والے شاپنگ بیگ اپنے چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کو دے دئیے جنہوں نے یہ شاپنگ بیگ اپنے ہی چہیتوں کو دیدئیے اور یہ بیگ نہ تو عوام کو دئیے اور نہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کو دئیے حالانکہ یہ بیگ عوام کے پیسوں سے چلنے والے ایک محکمے کی طرف سے خالصتا عوام کے لئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہئے تھا اور ایسے مواقعوں پر سیاست کرنا کسی بھی طرح سے مناسب نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -