حکومت ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، عابد صدیقی

حکومت ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ گیس پائپ لائن منصوبہ پیپلز پارٹی کی طرف سے قوم کو تحفہ ہے اس منصوبے کو امریکی خوف کے باعث تاخیر کا شکار نہ کیا جائے ہے۔ بہتر حکمت عملی سے ایران اور بھارت کے درمیان بڑھتی قربتوں روکا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کی طرف سے اقتصادی راہداری منصوبے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے معیشت بہتر بنانے کے منصوبوں پر عملدرآمد کرنا سود مند ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے میں کردار ادا کرنیوالی پیشکش بھی بہتر ہے۔ اس پر بھی پاکستان کو غور کرنا چاہئے۔ ایران کو پاکستان کے دشمن بھارت کے ساتھ ایسی قربت نہیں رکھنی چاہئے۔ جو پاکستان کے مفادات کیلئے زک کا باعث ہو۔ پاکستان کو بھی اس نکتہ پر غور کرنا ہوگا کہ ایران بھارت کے قریب کیوں ہورہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -