ریاست کسی مصلحت پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی، الطاف شاہد
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان امن کامنتظر ہے ،ریاست کسی مصلحت پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی پاکستان کے محب پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے تعمیر پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے اپناکلیدی کردارادا کریں پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ، صدر انیس احمدقائم خانی اوررضاہاروں کے میدان میں آنے سے وطن فروش بار ی باری بے نقاب ہورہے ہیں ضمیر فروش کسی کاوفادار نہیں ہوتا،پاک سرزمین پارٹی کی سرفروش قیادت غداروں کوپاکستان میں غدر مچانے کی اجازت نہیں دے گی۔وہ اوورسیزپاکستانیوں کے اعزازمیں ایک پروقار عیدملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ اچھائی ہرگز برائی کے ساتھ ایک چھت کے نیچے نہیں رہ سکتی جو عناصرقابل اعتماد نہیں ،حکومت ان پرہرگزاعتماد کرنے کی غلطی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں منافقت کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں ،شرپسندوں اوران کے سہولت کاروں کومہلت کسی صورت مہلت نہ دی جائے ۔ کراچی میں جاری آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ آج تک جس کسی نے بھی پاکستان کی پیٹھ میں چھراگھونپا قدرت نے اسے نشان عبرت بنادیا ۔ملک دشمن عناصر کاایکسپوزہونا قدرت کااحسان اورانعام ہے ،خداراانہیں پھر سے متحداورمنظم ہونے کاچانس نہیں ملنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت کی یقینی حفاظت کیلئے سخت اوردوررس فیصلے کرناہوں گے۔پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی جبکہ اُس وقت اِس پرخاموشی اختیار کرنیوالے قابل رحم نہیں ہوسکتے۔