والٹن کینٹ بورڈ کا عید الاضحی کے موقع پر کامیاب آپریشن

والٹن کینٹ بورڈ کا عید الاضحی کے موقع پر کامیاب آپریشن

  

لاہور(پ ر) والٹن کینٹ بورڈ کا عید الضحیٰ کے موقع پر کامیاب آپریشن تقریباً 2000ٹن آلائشوں ، انتڑیوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر خلیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 1500سو سے زائد ملازمین اور ڈیڑھ سو گاڑیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا اور بروقت آلائشیوں کو ٹھکانے لگانے میں تمام ملازمین نے دن رات ایک کر کے والٹن بورڈ کا تمام علاقہ کلیر کروایا، کامیاب آپریشن پر سی ای او خلیل احمد نے ایڈیشنل سی ای او ’’ضیاء حسین‘‘ اور تمام ممبران والٹن کینٹ بورڈ کو مبارکباد دی ایڈیشنل سی ای اوضیاء حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کی انتھک محنت کی وجہ سے سرخرو ہوئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -