سنت ابراہیمی ؑ کی بجاآوری کرنا بیش قیمت سعادت اورعبادت ہے،امام قاسم
لاہور(پ ر )الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کے ویژن اوران کی خصوصی ہدایات کے مطابق امسا ل بھی الخیرفاؤنڈیشن کا قربانی پراجیکٹ بااحسن پایہ تکمیل تک پہنچااورہزاروں مستحق افراد اس سے مستفیدہوئے امام قاسم رشیداحمدنے الخیرفاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کیلئے قربانی کافلسفہ سمجھنا ازبس ضروری ہے خودکٹھن صورتحال کاسامنا اورمقابلہ کرتے ہوئے دوسروں کیلئے آسانیاں پیداکرنا بھی قربا نی ہے۔انہوں نے کہاکہ سنت ابراہیمی کی بجاآوری کرنا بیش قیمت سعادت اورعبادت ہے۔اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے وہ ہرایک مسلمان کوسنت ابراہیمی کی روح کے مطابق قربانی کی توفیق عطاء فرمائے۔ الخیرفاؤندیشن کے زیراہتمام چھوٹے اوربڑے جانوروں کی قربانی سے ان کے گوشت کی تقسیم تک کے مختلف مرحلے الخیر فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی بیگم فوزیہ مبشر اورقائمقام کنٹری ہیڈعمران نثار کے اسسٹنٹ حیدرہمایوں براہ راست مانیٹر جبکہ وہ اس دوران الخیرفاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو مختلف ہدایات بھی جاری کرتے رہے۔ہرمرحلے کے دوران نظم ونسق اورصفائی کانظام مثالی تھا۔جانوروں کے مخصوص ڈاکٹرز کی کلین چٹ کے بغیر کوئی جانورقربان نہیں کیا گیا۔قربانی کے جانوروں کی صحت کامعیاربرقراررکھنے کیلئے تمام ضروری تقاضوں کی پاسداری یقینی بنائی گئی۔لاہور،کراچی،ملتان،مظفر گڑھ، کوٹ ادو ،راجن پور ،مانسہرہِ سمیت خیبرپختونخوا کے دوسرے شہروں جبکہ آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ تھرپارکر اورمیرپورخاص سندھ میں گوشت تقسیم کیا گیا۔امام قاسم رشیداحمد کی خصوصی ہدایات پربیوہ خواتین اورسپیشل افراد کوان کی دہلیز پرگوشت کی فراہمی یقینی بنائی گئی