عید کے موقع پر علاقہ میں صحت و صفائی کے انتظامات مثالی اور تسلی بخش رہے، سرفراز خان

عید کے موقع پر علاقہ میں صحت و صفائی کے انتظامات مثالی اور تسلی بخش رہے، ...

  

لاہور(خبرنگار) ٹا ؤن شپ کے سماجی رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کی عوام نے ٹاؤن شپ یو سی 232 میں عید الا ضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی اوجڑیوں اور الا ئشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے اور شب و روز کاوشوں پر چئیرمین حاجی محمد اجمل ہاشمی اور ایس ڈبلیو ایم کے سٹاف سینٹری سپر وائزر محمد منشاء ، شوکت راجہ، محمد جمیل ، ایریا مینیجر عمران اعظم اور اوز پاک کے ڈپٹی ڈائر یکٹر احمد حسن کو خرا ج تحسین پیش کیا ہے، محمد سرفراز خا ن نے کہا کہ علاقہ میں صحت و صفائی کے انتظامات مثالی اور تسلی بخش رہے، اجمل ہاشمی نے سٹاف کے ہمراہ پارکوں اور گلی کوچوں میں گھس گھس کر اوجڑیاں اور گندگی اٹھوائی، اجمل ہاشمی نے تمام سٹا ف کو ٹرافیاں ، نقد انعام اور اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -