عمران خان کے جلسے ناکام ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، عرفان دولتانہ

عمران خان کے جلسے ناکام ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوچکا ہے، عرفان دولتانہ

  

لاہور(خبرنگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ جہلم اور وہاڑی کے بعد تحریک انصاف چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں بھی شکست کھا جائے گی ،عمران خان کے جلسے ناکام ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوچکا ہے ،وہ جہاں جاتے ہیں وہاں ان کا امیدوار شکست کھا جاتا ہے ،تحریک انصاف کے امیدوار پارٹی میں پیدا ہونے والی بے یقینی صورت حال سے سخت پریشان ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی مسلسل کامیابی عوام میں اس جماعت کی مقبولیت کا مظہر ہے ، عوام جا نتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کرے گی اس لئے وہ شیر پر ہی مہر لگاتے ہیں ،عمران خان کے جلسوں کی ناکامی کی بنیادی وجہ ان کا غیر یقینی پن ہے ،عمران خان جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے ،ان کے اعلانات کبھی حقیقت نہیں بن سکے ،انہوں نے کہاکہ ان کی اپنی جماعت کے کارکنان عمران خان سے مایوس ہیں ،عمران خان احتساب کا نعرہ تو لگاتے ہیں لیکن خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتے ، عمران خان اپنی اہمیت کھوچکے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -