ملکی ترقی کیلئے پوری قوم متحد ہے ،حاجی قیصرامین بٹ
لاہور ( پ ر) عوام کو بیوقوف بناکر ملکی ترقی کے خلاف طرح طرح کی شازشیں کرنے میں مصروف ہیں ، کبھی ناکام دھرنے تو کبھی ناکام مارچ، یہ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی شاہراہ سے ہٹانے کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے کیا ۔حاجی قیصر امین بٹ کا کہناتھاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ملک دشمنوں کی تمام ترسازشوں کو ناکام بنادیں گے ، سی پیک منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی اور روشن مستقبل میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے ملک کی تقدیر بدلے گی اور انشاء اللہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ملک وقوم کے خلاف گھناؤنی سازشیں کرنیوالوں کے تمام عزائم خاک میں ملادیں گے کیونکہ کلمہ حق کی بنیاد پر حاصل کی جانیوالی اس مملکت خداداد میں پاکستان کے دشمنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور ان کے لئے یہ جگہ تنگ کردی گئی ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنی شب و روز خدمات پر ملک میں ترقی و خوشحالی کا ایک جال بچھا دیا ہے ہر طرف ملکی ترقی کا دور شروع ہوچکاہے اور اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کستان مسلم لیگ ن کے قائدین نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں جن کی بدولت پاکستان قوم آج بھی میاں برادران اور پاکستان مسلم لیگ ن کو تہہ دل سے عملی و یقینی محبت سے نوازتی ہے ۔آج جہاں وطن عزیز پاکستان کو لاتعداداندونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم لئے گھات لگائے بیٹھے ہیں وہیں پاکستان کے اندرونی دشمن جو ملک وقوم کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔