عید کی تعطیلات کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں میں کام شروع

عید کی تعطیلات کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں میں کام شروع

  

لاہور(نامہ نگار)عید الضحی کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد لاہور کی ماتحت عدالتوں میں کام شروع ہو گیا،عید کا تیسرا روز ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں سائلین اور وکلا ء کا رش کم رہا،تمام دن عدالتی عملہ اور وکلا ء ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے۔تفصیلات کے مطابق عید کی 3 روزہ تعطیلات ختم ہونے پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روزباقاعدگی سے کام شروع ہو گیاہے،صبح سے ہی عدالتی عملے نے پیشی کی آوازیں لگاناشروع کردی تھیں لیکن عید کا تیسرا روز ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں بہت کم سائلین اور وکلا ء پہنچے ،10بجے کے بعد عدالتوں کے برآمدے ویران ہو گئے۔ عدالتوں میں صرف اہم نوعیت کے کیسوں کی سماعت ہوئی تاہم بعض کیسوں میں وکلا ء کے پیش نہ ہونے پر اگلی تاریخیں دے دی گئیں، ماتحت عدالتوں میں سارا دن وکلا اور عدالتی اہلکار ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے اور عید کی مبارک باددیتے رہے۔ جج صاحبان بھی اپنے چیمبروں میں ایک دوسرے سے عید کی مبارک باد وصول کرتے رہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -