ڈی سی او کاخواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ میانی صاحب قبرستان کا دورہ

ڈی سی او کاخواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ میانی صاحب قبرستان کا دورہ

  

لاہور( خبر نگار ) عید کی نماز ادا کرنے کے بعد ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لیے میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکر دگی کو چیک کیا اور ڈینگی ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی۔ ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے فاؤنٹین ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ذہنی مریضوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے۔ اسی طرح ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان عید کے دن شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک وارڈنز سے بھی عید ملے ۔انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو عید کے دن ڈیوٹی کر نے پر شاباش دی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔اسی طرح ڈی سی او لاہور نے عید کے دوسرے روز صفائی ستھرائی اور آلا ئشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے شہر کے مختلف علا قوں کے دورے کیے۔انہوں نے مختلف جگہوں پر آلا ئشوں کو اُٹھانے کے عمل کی خود نگرانی کی۔ اسی طرح ڈی سی اولاہور کی ہدایت پر ٹاونز ایڈمنسٹریٹرز بھی فیلڈمیں موجود رہے اور مختلف تنظموں کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر بلا اجازت کھالیں اکھٹی کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے خلاف زبردست کریک ڈوان کیا اور 49 غیر قانونی طور پر قائم کیمپوں کو اکھاڑدیااور اکھٹی کی گئی342 کھالوں کو قبضہ میں لے لیا اور 14افراد کے خلاف مقدمات درج کروا ئے گئے اور27افراد کو گرفتار بھی کروا دیا گیا۔ ا سی طرح سری پائے پاپندی شدہ مقامات پربھوننے پر زبردست کریک ڈاون کیا گیا ۔

اور خلاف ورزی کرنے پر40افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کر نے پر 50افراد کو گرفتار بھی کروایا گیا۔علاوہ ازیں ڈی سی اولاہور نے گورنمنٹ میاں منشی اور پی آئی سی ہسپتالوں میں جاکرمریضوں کی عیادت کیاور ان میں مٹھائی بھی تقسم کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -