محمد اکرم رضوی آج ایک روزہ دورے پر ضلع قصور پہنچیں گے

محمد اکرم رضوی آج ایک روزہ دورے پر ضلع قصور پہنچیں گے

  

لاہور( خبرنگار) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے نائب ناظم حمزہ علی قادری اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اکرم رضوی آج ایک روزہ دورے پر ضلع قصور پہنچیں گے جہاں وہ اے ٹی آئی ضلع قصور کے انتخابات برائے سیشن 2016,17کا انعقاد کروائیں گے اور سابقین انجمن سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔اور مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے ضلعی ترجمان ملک خرم شہزاد کے مطابق انجمن کے صوبائی عہدیداروں کے دورے اور انتخابات کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -