تمام جمہوریت پسند لیڈران قوم کو دھوکا دے رہے ہیں ،غلام عباس صدیقی
لاہور(خبرنگار) رائے ونڈ کی طرف مارچ ٹوپی ڈرامہ ہے تمام جمہوریت پسند لیڈران قوم کو دھوکا دے رہے ہیں ،ذاتی مفادات کی جنگ لڑی جارہی ہے ۔ایک منظم سازش کے تحت دینی لوگوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ،عید پر چرمہائے قربانی کے ریٹ کم ترین کرکے اہل دین کا حقہ پانی بند کرنے کی کوشش کی گئی ،شدید مذمت کرتے ہیں غلام عباس صدیقی چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان،نائب صدر متحدہ طلبہ محاذ پاکستان،ترجمان اسلامی تحریک طلبہ محمد عدنان ،سوشل میڈیا انچارج آئی ٹی ٹی ملک قدیرنے عید پر مختلف تحریکی قائدین، کارکنان، علمائے کرام ،سیاسی قائدین سے ملاقاتوں میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رائے ونڈ کی طرف مارچ کھلا فریب ہے ،قوم کے سب مذاق کیا جا رہا ہے چند ایک کے سواکوئی بھی جمہوریت پسند لیڈر کرپشن کے پاک نہیں قوم کو مفاد پرست قیادت اور کرپٹ لیڈرز کے جبر کا سامنا ہے۔
جمہوریت پسند لیڈران کرام ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کا مقصد پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست یا اسلام لانا ہرگز نہیں بلکہ اسلام آباد ہے قوم فراڈیوں سے نجات کیلئے میدان میں اترے،انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت اہل دین کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ ابھی بھی جاری و ساری ہے عید کے موقعہ پر چرمہائے قربانی کی قیمتیں جان بوجھ کر کم سے کم ترین کرنے کا مقصد اہل دین کا حقہ پانی بند کرنا ہے جو کہ قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ کسی بھی دین دار کے ساتھ زیادتی کی ہر سطح پر مذمت و احتجاج کریں گے۔حکمران سن لیں کوئی بھی اہل دین کا حقہ پانی کوئی بند نہین کر سکتا ،اوچھے ہتھکنڈے خود دم توڑ جائیں گے ۔اہل دین بھوکے پیاسے رہ کر اللہ کے دین کا کام کریں گے ۔اہل مدارس توکل علی اللہ پر چلتے ہیں حکمرانوں کی گھٹیا حرکتیں ان عالمی فلاحی تعلیمی اداروں کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔